ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد رہا ہو سکتی ہیں: مشتاق احمد

  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے، ہر سماعت کے بعد نئے راستے ہمارے سامنے آ رہے ہیں۔

 مشتاق احمد نے کہا کہ امریکا میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، آئندہ پانچ سے چھ ماہ بہت اہم ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ان پانچ سے چھ ماہ میں بہت کام ہو سکتا ہے ، حکمراں اور وزارتِ خارجہ سنجیدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے پاس بھی اختیار ہوتا ہے کہ وہ کسی کی سزا معاف کر دے، ماضی میں امریکا نے ایران اور روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا ،مسئلہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی ہے،۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ وقت ضائع کیا تو عوام موجودہ حکومت کو کبھی معاف نہیں کریں گے ،حکومت اقدامات سے ثابت کرے وہ اس عمل میں سنجیدہ ہیں ،عافیہ کی قید کو 21 سال گزر چکے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں