ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ (ن) سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی:خالد مقبول

the streets

کراچی: خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ (ن) سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے گورنر کام کررہے ہیں اور کام کرتے رہیں گے۔ گورنر سے متعلق جو تبدیلی کی بات ہورہی تھی وہ سندھ کےعلاوہ باقی جگہ آگئی ہے

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنرکے معاملے میں کارکردگی اگر معیار بنی تو پھر فیصلے اسی حساب سے ہوں گے، گورنرسندھ کو پرواہ بھی نہیں کہ انہیں تبدیل کیا جائے یا نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں