ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کی خبروں کی تردید کردی

پشاور: اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بیک ڈور چینلز میں بھی کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں، شیر افضل پارٹی کا اہم ورکر ہے اور ان کی پارٹی کیلئے خدمات ہیں، ایک پارٹی کو فائدہ دیکر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عمل داری ہوگی، 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں