ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریوں کیلیے سہولت:پوسٹ آفس سے شناختی کارڈ بنوانا ممکن

اسلام آباد: نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے پوسٹ آفسز سے شناختی کارد بنوانے کی خدمات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب ملک کے مخصوص ڈاک خانوں سے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ بنوانا ممکن ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کو مزید سہولت میسر آئے گی۔ ملک کے 83  منتخب جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں نادرا کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

شہری ڈاک خانوں سے  گم ہونے والے شناختی کارڈز دوبارہ  بنوانے کے علاوہ تجدید اور ترمیم کی سہولت بھی  حاصل کر سکیں گے، تاہم ڈاک خانوں سے  NICOP بنوانے کی سہولت  نہیں ملے گی۔

ڈاک خانوں میں نادرا کی سہولیات پیر تا ہفتہ صبح 9 سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گی، تاہم جمعہ کے روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے مراکز بند کردیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاک خانوں میں دستیاب تمام سہولیات کی فیس نادرا مرکز ہی کے برابر ہوگی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں