ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اورنج ٹرین میں بے ضابطگیوں پر نیب نے ایل ڈی اے سے تفصیلات مانگ لیں

 لاہور:قومی احتساب بیورو نے اورنج ٹرین میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر نیب نے تفصیلات مانگ لیں۔

 نیب کی جانب سے ریکارڈ کی فراہمی کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے ۔

اورنج ٹرین کی تعمیر کے دوران خلاف ضابطہ ہونے والے کاموں پر نیب نے ریکارڈ طلب کیا ہے، منصوبے کی فزیکل پراگریس اور فنانشل پوزیشن سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب کی جانب سے اورنج ٹرین پراجیکٹ میں ٹھیکیداروں کو ہونے والی ادائیگیوں سے متعلق استفسار کیا گیا ہے جبکہ مرکزی ٹھیکیداروں کو رقوم کے اجرا کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

قومی احتساب بیورو نے ڈیفیکٹ لائبیلٹی پیریڈ کے تحت تخمینہ لاگت میں اضافے کے حوالے سے تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ منصوبے کے پی سی ون ریٹ، وزیراعلی کو ارسال سمری اور فائنل اپروول میں آنے والے فرق سے متعلق بھی استفسار کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد منصوبے سے ہٹائی جانے والی مشینری کی  جی پی ایس  تصاویر مانگی گئی ہیں جبکہ کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر بھی ایل ڈی اے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

کیٹاگری میں : زمرے کے بغیر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں