ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینٹرل ایشین والی بال لیگ: پاکستان نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد: پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان والی بال فیڈریشن کے تحت پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنی کامیابیوں کا سفر عزم کے ساتھ جاری رکھا اور کرغزستان کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25-18، 27-25، 27-25 سے شکست دے کر فائنل کے لیے  کوالیفائی کرلیا۔

سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستانی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی فتح تھی۔ اس سے پہلے گرین شرٹس نے ترکمانستان، افغانستان اور سری لنکا کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایشین والی لیگ میں آخری راؤنڈ میچ میں جمعرات کو پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں