ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی ٹیرف میں 5 روپے اضافے کا امکان، صارفین پر 310 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

Filed a request

اسلام آباد:بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے اضافے  کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نجی ٹی وی کی رپوڑٹ کے مطابق حکومت نے ملک کے بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے پیش کیے گئے تخمینہ میں پاور پرچیزنگ قیمت کا 25.3 روپے سے 27.11 روپے فی یونٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جسے منظور کیے جانے کی صورت میں پاور پرچیز قیمت کا بوجھ 3.58 ٹریلین  روپے تک پہنچ جائے گا۔

سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ 3 ہزار 580 ارب روپے تک ہے  جب کہ  بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ رواں مالی سال سے 300 ارب روپے زیادہ ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا 23 مئی کو سماعت کے بعد کرے گی۔

دوسری جانب پاور ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں