ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی

 اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال 2024-25میں  مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کا امکان ہےجبکہ معاشی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ 

عالمی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی تقریباً 26 فیصد تک رہے گی جبکہ آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے  گی،  اگلے مالی سال زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی  جبکہ  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے  جبکہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں