ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی پنجاب ذاتی بغض میں کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اسد قیصر

judicial commission

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق اسپیکر  اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب ذاتی بغض اور حسد میں اپنے کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں، خبریں آرہی ہیں کہ پنجاب نے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ   پنجاب میں پہلے سے کسانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ چل رہا ہے، پنجاب کے کسان بہت بری طرح پریشان ہیں، پنجاب کے کسانوں کی زندگی کا دارومدار گندم، گنے یا کپاس کی فصل پر ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات اور پیسے بٹورنے کیلئے گندم باہر سے درآمد کی گئی، گندم انکوائری سے ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا، صرف ڈرامہ رچایا گیا، کیا ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ عام لوگوں کا معاشی قتل کرکے چند لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں