ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گندم اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب میں شکایت درج

wheat being smuggled

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو میں گندم ا سکینڈل کی انکوائری کی درخواست کی گئی ہے ۔

شکایت کے مطابق سابق نگراں فوڈ سیکیورٹی وزیر نے نجی چینل  کو انٹرویو دیتے ہوئے گندم اسکینڈل سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے انکشاف کیا کہ گندم اس وقت درآمد کی گئی جب چالیس لاکھ ٹن اناج پہلے سے موجود تھا۔

ڈاکٹر کوثر عبداللہ نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد محمود گندم کی درآمد کے وقت سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی تھے۔

ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ نیب کو شکایت کے مطابق گندم کی غیر ضروری درآمد سے 300 ارب کا نقصان ہوا۔

شکایت کنندہ نے پاسکو، محکمہ خوراک پنجاب، وزارت تجارت اور خزانہ کو نقصان کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔

شکایت کنندہ نے احتساب بیورو سے معاملے کی فوری تحقیقات اور اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔

شکایت کی نقول صدر، وزیراعظم، سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹراروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں