ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے اداروں کے درمیان حالات اچھے نہیں، طاہراشرفی

treason

لاہور :پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے ہمارے اداروں کے درمیان حالات اچھے نہیں ہیں، صدر اور وزیراعظم سیاسی استحکام کیلیے قدم آگے بڑھائیں، ملک کی معاشی حالت اچھی نہیں، سیاسی استحکام لانا ہوگا۔

طاہر اشرفی نے کہاکہ  عرب ممالک پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،پاکستانی عازمین حج سے درخواست ہے  دوران حج کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، پرائیویٹ عازمین حج کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہے، سرکاری عازمین حج کی تعداد 60 سے 70 ہزارکے درمیان ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سعودی حکام نے اس سال عازمین حج کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں جس پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت ہمارے ہزاروں حاجی استفادہ کررہے ہیں، اس بار نظام بہت تبدیل ہوا ہے، حج صبر کا نام ہے ،مشکلات آتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں