ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار کیلئے خصوصی پرواز کا بندوبست ہے لیکن کرغستان طلبا کیلئے نہیں، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ  کرغستان میں طلبا و طالبات ایئرپورٹ پر پھنسنے کی اطلاعات ہیں، طلبا وطالبات ٹکٹ کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں،اسحاق ڈار کے لیے خصوصی پرواز کا بندوبست ہے لیکن طلبا کے لیے نہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ نے کہاکہ   پی آئی اے کو جاتی امرا کے لیے پرائیویٹ جٹ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت کے مفت ٹکٹ کے دعوے بھی سیاسی دعوں کی طرح جھوٹے ثابت ہوئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   خیبر پختونخوا کے طلبہ و طالبات نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدی ہے، ڈی جی انفارمیشن کا بیٹا اپنا ٹکٹ لے کر پہنچ گیا جبکہ بھتیجا تاحال ائیر پورٹ پر پھنسا ہے، والدین کا حکومت سے خصوصی طیارے بھیجنے کا مطالبہ ہے، طلبا کو معمول کی پروازوں سے لایا جارہا ہے جس کی وجہ سے مشکلات ہیں، 10 ہزار طلبا کو معمول کی پروازوں سے لانا تشویشناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں