غزہ: شمالی غزہ میں صہیونی فورسز کے حملے جاری ہیں جس وجہ سے العودہ اسپتال میں پینے کا پانی ختم ہوچکا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق العودہ اسپتال میں اب پینے کا پانی بھی ختم ہو چکا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے مریضوں اور طبی عملے کو اسپتال میں داخل ہونے یا باہر جانے سے روکا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس، نصیرت اور جبالیہ کیمپ اور رفح پر اسرائیلی فوج کے شدید حملے جاری ہیں۔
اس کے علاوہ کئی روز سے جاری محاصرے کے باعث ایندھن کی فراہمی بھی بند ہوگئی ہے۔
