کراچی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس راستے سے آئے موجودہ حکومت بھی اسی راستے سے آئی۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب صرف ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بنا ہے، سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلے ماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی،پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں چھوڑ کر آئے ہیں، ملکی مسائل کے حل کے لئے قابل لوگوں کو اختیارات دینے ہوں گے۔
