ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف نے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنیکی کوئی شرط نہیں رکھی، وزیر توانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے نیٹ میٹرنگ کو گراس میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں رکھی ہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کچھ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنا چاہ رہے ہیں جس سے قیمتوں میں کمی ہوگی، عوام سے درخواست کرتا ہوں کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں میں سرمایہ کاری کریں۔

وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ہمارے اندازے کے مطابق 5 کلو واٹ سولرسسٹم کی قیمت پچھلے 2 سال کے مقابلے میں بہت کم ہے، موجودہ صورتحال میں سولر سسٹم پر لگائی گئی قیمت کی ریکوری بہت کم مدت میں ہورہی ہے، آئی ایم ایف نے نیٹ میٹرنگ کو گراس میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں رکھی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرانسمیشن سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 2 سے 3 روپے زیادہ ہوجاتے ہیں جب کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی 5 روپے تک کا فرق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں