آسٹریلیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں ٹریولنگ ریزورز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جون سے شروع ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے جب کہ ٹریولنگ ریزروز میں میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مگرک شامل ہیں۔
آسٹریلوی اسکواڈ ویسٹ انڈیز میں اکٹھا ہو گا جب کہ مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
