پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹرز ڈالروں کو لے کر ایک دوسرے سے مذاق کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم کیمرے کے پیچھے سے بولتے ہیں کہ کیا ہوا ابا؟ جس پر اعظم خان کہتے ہیں کہ بہت گرمی ہے وسیم بھائی اور غیر ملکی کرنسی اپنے چہرے پر پھرتے ہیں۔
