اسلام آباد:ترجمان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رؤف حسن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 3پارٹیز کے علاوہ باقی تمام جماعتوں سے بات کرنے کا کہا ہے،ہماری بہت ساری پٹیشنز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہیں لیکن نہیں سنی جا رہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم کسی فرد یا ادارے کو ٹارگٹ نہیں کرتے، ہم ہر پارٹی سے رابطے میں ہیں،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں،76 سال سے جو لوگ ملک چلا رہے ہیں اس سے ملک تباہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کو بولنے ہی نہیں دیا،جس کے پاس پاور ہو گی اس کو ذمہ داری نبھائی ہو گی، علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے بہت اچھے ورکر ہیں۔
