کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا پرسنز کے عدالتوں میں مقدمات مفت لڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پہلے تحریکیں حکومت بنانے یا گرانے کیلیے چلتی تھی لیکن ہم آئین کے نفاذ کے لیے نکلیں گے۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے جماعت اسلامی، پاکستان عوامی تحریک، پیر پگارا اور دیگر سیاسی جماعتوں سے حکومت مخالف تحریک چلانے کی استدعا کی ہے، فضل الرحمن کو بھی مینڈیٹ چوروں کے خلاف تحریک میں ساتھ لے کر نکلیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ عوام سے مکمل ہوتا ہے، عوام کے پیسے سے افواج ہو یا عدلیہ سب کو تنخواہیں ملتی ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے صوبائی اور وفاقی حکومت تک ریاست ہے، عوام کو ہمیشہ غلامی میں دھکیلا گیا ہے، ملک نے جو ترقی کرنی تھی وہ مارشل لا کی نظر ہوگئی، گزشتہ دور میں ملک میں حکومت کرنے والے لوگوں کو عوام سے معافی مانگنا چاہیے۔
