ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر ہاؤس ایک روز  کھلی کچہری کیلئے مختص کیاجائیگا ،فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کو عوامی بنادیاہے، ایک دن کھلی کچہری کیلئے بھی مختص کیاجائیگا تاکہ صوبے کے عوام بلا کسی دقت و تکلیف کے گورنرہاؤس آسکیں اوراپنے مسائل ومشکلات سے ہمیں آگاہ کریں۔

گورنر  کے پی کے نے کہا کہ  صوبائی حکومت کی طرح صرف باتیں نہیں کریں گے بلکہ عملی طور پر کام کرکے دکھائیں گے، بحیثیت گورنر وہ صوبے کے عوام اور صوبے کے مجموعی مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے اپنا آئینی کردار موثر طریقے سے ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  وفاق کے نمائندہ کی حیثیت سے صوبے اور وفاق کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے کی پوری کوشش کروں گا تاکہ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود، ترقی وخوشحالی کے راستے کھولے جاسکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں