ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف   نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ٹی کے شعبے میں بہت زیادہ استعداد ہے، حکومت آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپناکرداراداکرنے کیلئے حکومت کاساتھ دے۔

وزیراعظم  کی زیرصدارت اسلام آباد میں   اجلاس میں وزارت آئی ٹی، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے امورکا جائزہ لیا گیا، جس میں  وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ 4 جی سروسزکا معیاربہتربنانے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔

شہباز شریف نے آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل کو فی الفورحل کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فارن کرنسی کے معاملات میں بینکس کی طرف سے رکاوٹ حائل نہ ہو، آئی ٹی پروفیشنلزکی تعداد بڑھانے کیلئے تربیتی ادارے قائم کریں، آئی ٹی نصاب کوانڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ کیاجائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں