جدہ : وفاقی وزیر مذہبی امور اور اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اس مرتبہ کوئی وی آئی پی یا فری حج نہیں ہوگا۔ مجھے کئی دوست فون کرتے ہیں، آخری فلائٹ کس دن جا رہی ہے، خود بھی وی آئی پی حج نہیں کر رہا، کوئی خصوصی فلائٹ ہے اور نہ ہمیں کوئی وی آئی پی کوٹہ ملا ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ آئندہ سال روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ میں توسیع کے لیے لاہور کو ٹارگٹ کیا ہے، پشاور چونکہ اسلام آباد سے قریب ہے، اس لیے ابھی اس پرغور نہیں کیا جا رہا، چند ریکوائرمنٹ ہیں، انہیں پورا کرکے لاہور ایئرپورٹ آئندہ سال کے لیے کوالیفائی کرے گا اورعازمین روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حج 2024 پہلے سے بہتر ہو گا، دورہ سعودی عرب میں حج انتظامات کا جائزہ لیا ہے، اسے دیکھتے ہوئے کہہ سکتا ہوں کہ سو فیصد ایسا ہی ہوگا، انہوں نے دعوی کیا کہ اس مرتبہ کوئی وی آئی پی یا فری حج نہیں ہوگا۔ مجھے کئی دوست فون کرتے ہیں، آخری فلائٹ کس دن جا رہی ہے۔ کوئی خصوصی فلائٹ ہے اور نہ ہمیں کوئی وی آئی پی کوٹہ ملا ہے۔
