ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری، فرانس نے بھی حمایت کردی

پیرس:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے عالمی عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی فرانس نے بھی حمایت کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فرانس نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کی جانب سے صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست پر حمایت کرتے ہوئے اپنے مغربی اتحادیوں  کی رائے کو مسترد کرتے ہوئے  عالمی عدالت کے فیصلے کے حق میں بات کی ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ   اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی غیر معمولی تعداد اور امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں پر کئی ماہ سے خبردار کیا جا رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عدالت ہی پر منحصر ہے کہ وہ ثبوتوں کی جانچ پڑتال کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ اجرا کا فیصلہ کرے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اقدام فرانس  اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان پیدا ہونے والی ایک واضح تقسیم کو ظاہر کررہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے جنگی جرائم کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں