ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ بڑی ذمے داری ہے، بابراعظم کو کپتانی بہتری کرنی ہوگی، یونس خان

کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ بہت بڑی ذمے داری ہے، بابراعظم کو اپنی کپتانی مزید بہتر کرنی ہوگی۔

پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم  ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کی اہل اور بھرپور صلاحیت کی حامل ہے۔ عالمی ایونٹ میں ٹیم کی کارکردگی کا انحصار تمام کھلاڑیوں پر ہوگا، جس کے لیے ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف بہترین کمبی نیشن تیار کرکے پرفارمنس دکھائی جائے۔پاکستان کے پاس 4 سے 5 اچھے کھلاڑی موجود ہیں جن کو میچ ونرز قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچز ہونا ناگزیر ہے، اس تقابل سے میچ میں اعصاب کا مقابلہ ہوتا ہے اور ایسے مقابلوں سے اچھے کھلاڑی کھل کر کھیلتے ہیں اور سامنے آتے ہیں،اس سلسلے میں دونوں ممالک میں حکومتی سطح پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

یونس خان نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹی 20 میں بابراعظم کی کارکردگی بہت اہمیت کی حامل ہے، انہیں فرنٹ  پر آکر اپنی پرفارمنس اور  ذمے داری ظاہر کرنا ہوگی۔  انہیں اسی طرح سے ٹیم کے لیے حکمت عملی بنانی ہوگی،  جس طرح وہ اپنے لیے بناتے ہیں۔ یونس  خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بابر اعظم عالمی کپ میں مین آف دی سیریز ہوں اور پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی کپ کا فاتح بنے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں