لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے یاسمین راشد کو 24 گھنٹے کیلئے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیاہے ، ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ یاسمین راشد کےمزیدٹیسٹ درکارہیں۔
یاسمین راشدکی گزشتہ روزسےجیل میں طبعیت ناساز تھی،یاسمین راشدکےمعدہ اورپیٹ میں دردہے اور ان کا بلڈ پریشر بہت زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا بلڈ پریشر 160/110 ہے جبکہ وہ گزشتہ روز سے کچھ کھا پی نہیں سکیں، قے کی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوچکی ہے۔
دوسری جانب جیل انتظامیہ نےبھی یاسمین راشدکی طبعیت انتہائی ناسازقراردی ہے۔
سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو گزشتہ سال 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔
