ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کسی دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا، ابتدائی رپورٹ جاری

 تہران :ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ  صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر کسی دہشت گردی کا نشانہ نہیں بنا، ہیلی کاپٹر اپنے پہلے سے طے شدہ راستے پر تھا اور پرواز کے راستے سے نہیں ہٹا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ہیلی کاپٹر حادثے بارے پہلی رپورٹ جاری کر دی، حادثے سے تقریبا ڈیڑھ منٹ قبل ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے قافلے کے دیگر پائلٹوں سے رابطہ کیا، ہیلی کاپٹر کے ملبے پر گولیوں یا اس سے ملتی جلتی اشیا کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

ابتدائی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ  حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی، واچ ٹاور اور پرواز کے عملے کے درمیان بات چیت میں کوئی مشکوک مسئلہ نہیں پایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں