ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان پلیٹلیٹس کا بہانہ بناکر بھاگنے والے نہیں: بیرسٹر سیف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پلیٹلیٹس کا بہانہ بنا کر بھاگنے والے نہیں۔

ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ فارم 47 حکومت کو اپنا آخری انجام نظر آرہا ہے ،پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی قوم کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان  اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں