ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا نے ایک اور نامور سکھ شہری کو ممکنہ قتل کی سازش سے خبردار کر دیا

اوٹاوا: کینیڈا نے ایک اور نامور سکھ شہری کو ممکنہ قتل کی سازش سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  رپودمن سنگھ ملِک کے بیٹے ہردیپ ملِک باہر نکلنے میں احتیاط کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کینیڈا کی نیشنل پولیس سروس نے1985 کے ایئر انڈیا بم دھماکے میں ملوث افراد میں سے ایک رپودمن سنگھ ملِک کے بیٹے ہردیپ ملِک کو باضابطہ طور پر خبردار کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ   23 جون 1985 میں آئرلینڈ کے ساحل پر ایئر انڈیا طیارے میں بم دھماکے سے 331 مسافر ہلاک ہوگئے تھے، اس وقت کہا گیا تھا کہ یہ دھماکا علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے گولڈن ٹیمپل کے واقعے کے انتقام میں کیا۔یہ  2001 میں امریکا میں ہونے والے نائن الیون حملوں سے پہلے تاریخ کا سب سے بڑا دہشت گرد حملہ سمجھا جاتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں