ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ ختم کرے، جماعت اسلامی کا مطالبہ

water crisis

کراچی:صوبائی وزیر توانائی و پلاننگ ڈویلپمنٹ صوبہ سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کے الیکٹرک کی انتظامیہ اور سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرز و ارکان اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کراچی میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ATCنقصانات کی بنیاد پر نیپراقوانین کے برخلاف لوڈ شیڈنگ کررہی ہے۔

 محمد فاروق نے جب کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مونس علوی سے مطالبہ کیا کہ وہ رات 11بجے سے صبح 8بجے تک لوڈ شیڈنگ ختم کریں تاکہ عوام کو کم از کم رات میں تو سکون مل سکے، جس پر مونس علوی کہاہے کہ ہم رات کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکتے،مونس علوی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے سے انکار پر محمدفاروق نے کہاکہ اس غیر قانونی لوڈ شیڈنگ کو نیپرا نے 3اپریل 2024کو کے الیکٹرک کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 5کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تو کیا کے الیکٹرک پھر بھی نیپرا کے فیصلہ اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ جاری رکھے گی؟

 محمد فاروق کے سوال پر مونس علوی آگ بگولہ ہوگئے اور انہوں نے کہاکہ ہم نے جرمانہ ادا کردیا ہے لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، جماعت اسلامی کے الیکٹرک کی سب سے بڑی دشمن بنی ہوئی ہے، مونس علوی کے ان ریمارکس پر محمد فاروق نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے اہل کراچی پر کے الیکٹرک کے ظلم اور لوٹ مار کے خلاف مسلسل جدوجہد کی اور اہل کراچی کی توانا آواز بنی،کے الیکٹرک چیف ایگزیکٹیو کا نیپرا قوانین ماننے سے انکار آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں