غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہزار ہو گئی ہے کیونکہ اسرائیل نے شہر میں اپنے فوجی حملے کو روکنے کے لیے عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے رفح پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 فلسطینیوں کو شہید اور 93 مزید زخمی کیے ہیں جس سے اکتوبر 2023 سے اب تک مجموعی زخمیوں کی تعداد 81 ہزار ہو گئی ہے ۔
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیل کو رفح میں اپنی فوجی کارروائی فوری طور پر روکنے کے حکم کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر رفح پر شدید فضائی حملے شروع کر دیے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق اسرائیل نے رفح کے متعدد مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں ایک پناہ گزین کیمپ اور ابو یوسف النجار اسپتال کے قریب کے علاقے بھی شامل ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوئے۔
اس کے علاوہ WAFA نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں جبالیہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
قریب مشرق میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی اور کام کرنے والی ایجنسی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ غزہ میں جنگ کے ساتھ قحط اور خوشک سالی کا سامنا ہے ۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی “پرامن حل کو مزید دور کر دے گی۔
