کراچی: محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے بعد ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، 28 مئی سے یکم جون کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 28 مئی تا یکم جون چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، وزیرستان، شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور اور مردان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 مئی کو کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدآباد بھی میں بارشوں کا امکان ہے۔
