ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکس لگنے سے زراعت وینٹی لیٹر پر آجائے گی، صدر کسان اتحاد

لاہور:صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ زراعت پر ٹیکس لگا تو پھر پاکستان کی زراعت پر فاتحہ پڑھ لینی چاہیے،گندم کی مثال سامنے ہے، زراعت اب منافع کا نہیں خسارے کا کام بن گیا ہے۔

کسان اتحاد کے صدر  کا کہنا تھا کہ پاکستانی کسان کو خطے کے کسانوں کے مطابق منافع نہیں ملتا، ہماری پیداواری لاگت بہت زیادہ ہے، اب زرعی شعبہ منافع بخش نہیں رہا، کاشت کار کو ہر فصل پر نقصان ہوا ہے۔

 خالد کھوکھر نے مزید کہا  کہ دنیا بھر میں 25 سالوں پر مبنی زرعی پالیسی بنتی ہے جب کہ  ہمارے ہاں ہر ہفتے تبدیل ہوتی ہے،کاشت کاروں کے لیے  پیداواری لاگت کو کم کیا جائے،  زرعی ان پٹ پر سیلز ٹیکس لگایا گیا تو شعبہ ختم ہوجائیگا، زرعی ایمرجنسی کا نفاذ ہونا چاہیے، زراعت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں