ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا جھٹکا، جیسن ہولڈر ایونٹ سے باہر

آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی 20ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈین ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ویسٹ انڈین کے سابق کپتان جیسن ہولڈر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے، جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں جیسن ہولڈر کی جگہ اوبید مک کوئے کو شامل کرلیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بوڑڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکوڈ میں 5 ریزرو پلیئرز بھی شامل کرلیے، ہیڈن والش، آندرے فلیچر، فیبین ایلن، میتھیو فورڈ اور کائل مائرز ریزروز کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں