ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کی کے الیکٹرک سی ای او کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

کراچی:جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی جانب سے انہیں اور جماعت اسلامی کو کے الیکٹرک کا دشمن قرار دینے اور بحیثیت رکن سندھ اسمبلی ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی نے ایوان جمع کرائی جانے والی استحقاق میں مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مونس علوی کے رویے اور طرزعمل پر اسمبلی کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے کر ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کا رویہ اور بد سلوکی کسی اور رکن اسمبلی کے ساتھ نہ کی جائے اور سندھ اسمبلی کا استحقاق بھی مجروح ہونے سے بچایا جا سکے۔

 محمد فاروق نے اپنی تحریک استحقاق میں مزید کہا کہ 24 مئی 2024 کو صوبائی وزیر توانائی و پلانگ ڈویلپمنٹ سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک اور سندھ اسمبلی میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر زوارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مونس عبداللہ علوی نے ریمارکس دیتے ہوئے مجھے اور میری جماعت (جماعت اسلامی) کو کے الیکٹرک کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے بات نہیں ہو سکتی، جب میں نے ان کو توجہ دلائی کہ کراچی میں کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈ نگ  نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  کے الیکٹرک  کی خلاف ورزی پر 3 اپریل 2024 کو نیپرانے کے الیکٹرک پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ATC نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیاتھا، میری اس بات پر کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مونس علوی نے کہا کہ ہم نے جرمانہ ادا کر دیا ہے مگر لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں