ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ 9 مئی: شاہ محمود کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے 9 مقدمات میں 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

 لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کو تفتیش کے لیے 5 جون کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تمام مواد فرانزک لیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں