کراچی: ملک میں مہنگائی کی صورتحال بدستور جاری ہے، سیمنٹ کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے شمالی حصوں میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ جبکہ جنوبی شہروں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166، حیدر آباد 1180، سکھر 1300، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1195 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1177 روپے ریکارڈکی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1222، راولپنڈی 1228، گوجرانوالہ 1290، سیالکوٹ 1270، لاہور 1273، فیصل آباد 1220، سرگودھا 1265، ملتان 1261، بہاولپور 1280، پشاور 1250 اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1230 روپے ریکارڈکی گئی۔
