ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی مدد کو آگئے

 اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تین مقامات پر پھیل گئی، فائر بریگیڈ کے 65 اہل کار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ  پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے ميں معاونت کر رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر کل تین مختلف مقامات پر آگ لگی تھی جسے بجھادیا گیا تھا آج پھر آگ بھڑک اٹھی ہے جو کچھ ہی دیر میں بے قابو ہوگئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور سی ڈی انوائرمنٹ  کا عملہ بھی طلب کرلیا گیا تاہم کئی گھنٹوں بعد بھی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا جس پر دیگر اداروں سے مدد مانگی گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹریل تھری اور فائیو پر آگ پر قابو پانے کیلیے ہیلی کاپٹر مہیا  کرادیے گئے ہیں، اور 6  ایوی ایشن اسکوارڈن اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے ميں معاونت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزنے آگ کو بجھانے میں حصہ لیا تھا۔

آگ تین مقامات ٹریل 3 اور 5 کے درمیان، قائد اعظم یونيورسٹی کےقریب اور سیدپور میں لگی ہے، جبکہ گراؤنڈ پر موجود ٹیموں کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ مارگلہ ہلز پر لگی آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے، آگ سید پور رینج ٹریل تھری پر لگی اور نور پور رینج ٹریل فائیو کی طرف پھیلی۔

مزید پڑھیں: ہیٹ ویو کی وجہ سے مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی

سی ڈی اے کے مطابق سی ڈی اے کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ چکی ہے، سی ڈی اے کے 65 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں، ٹریل تھری پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، ٹریل فا ئیو پر لگی آگ کو بجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، آگ پر جلد قابو پانے کے لیے مزید ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

سی ڈی اے کے مطابق چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکی ہدایت پر ڈی جی انوائرمنٹ خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، چئیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کی ہدایت پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر موقع پر موجود ہیں، تیزہوا اور گرم موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے، آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔

وزیراعظم کا نوٹس

وزیراعظم نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ اداروں کو جلد متحرک ہو کر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائیوں کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ مزید پھیلنے سے پہلے آگ پر قابو پالیا جائے یقینی بنایا جائے کہ آگ سے کسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو۔

مزید پڑھیں: مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی مکمل نہ بجھ سکی

وزیراعظم کے نوٹس کے بعد وزیر داخلہ کی ہدایت پر چئیرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد آگ لگنے کی جگہ پہنچ گئے، چئیرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے آگ بجھانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ فائر فائٹرز کی جانب سے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی سی نے کہا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے دیگر اداروں سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے آگ پر بہت جلد قابو پالیا جائے گا۔

مارگلہ کی  پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی مدد کو آگئے

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں