ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20: آئن مورگن نے ورلڈکپ کیلیے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا

لندن:انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر آئن مورگن  کا کہنا تھا کہ رواں سال ہونے والے ٹی 20 کے عالمی کپ میں شریک ہونے والی ٹاپ ٹیموں میں سب سے مضبوط اسکواڈ بھارت کا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا گو کہ بھارت  پہلے ایونٹ کے بعد کسی ٹائٹل میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے لیکن بھارت کا اس وقت اسکواڈ بہت مضبوط ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں فیورٹ ہوگا۔

مورگن نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ اگر بھارتی ٹیم توقعات کے مطابق اپنی کارکردگی دکھاتی ہے تو وہ ایونٹ میں کامیابی سمیٹ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم بھی باصلاحیت اور فارم میں ہے وہ بھی ٹورنامنٹ کا دفاع کرنے جا رہی ہے، انہیں کچھ انجریز کا خدشہ ہے مگر پھر بھی جوزبٹلر کی کپتانی میں کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں