ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشکیک میں صورتحال بہتر ہیں، پاکستانی طلبہ واپس جا سکتے ہیں: کرغز سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولان بیگ نے کہا ہے کہ بشکیک کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور  پاکستانی طلبہ واپس کرغزستان جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے سفیر اولان بیگ کا کہنا تھا کہ 13 مئی کی شام بشکیک کے ایک ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں جھگڑا ہوا جس میں ملوث تمام افراد کو تھانے لے جایا گیا، جس کے بعد 18 مئی کی رات بشکیک میں لوگوں کا ایک ہجوم اکٹھا ہو گیا اور مطالبہ کیا کہ غیر ملکیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

کرغز سفیر نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں، کرغزستان آنے والےخوفزدہ نہ ہوں کیونکہ کرغز لوگ مہمان نوازی کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فسادات کے بعد پولیس افسران سمیت چیف اور داخلی امور کے ڈائریکٹوریٹ کے 9 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، امید ہے ہم خطے کی خوشحالی ہے لیے مل کر کردار ادا کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں