ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالت  سے باہر نکلا تو گالیاں دی گئیں اور اسی دوران حملہ ہو گیا، خاور مانیکا

 اسلام آباد : بانی تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ ہمیں اس چھپے ہوئے نکاح کا نہیں پتہ تھا،عدالت سے نکلا تو گالیاں دی گئیں اور اسی دوران حملہ ہو گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا نے کہاکہ  میری تربیت ایسی نہیں کہ میں غلیظ زبان استعمال کروں،عدالت کے اندر میں نے کسی قسم کی کوئی غلط بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی میرے گھر وزیراعظم بننے آئے تھے؟ عمران خان پیرنی کی عقیدت  کے بہانے ملاقاتیں کرتے تھے، اس  کامجھے علم نہیں تھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں آمد پر تحریک انصاف کے وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں