اسلام آباد: قانونی امورپرحکومت کے ترجمان بیرسٹر عقیل اور بیرسٹر دانیال نے کہا ہے کہ مخصوص سیاسی جماعت موجودہ حالات کا 1971ء سے موازنہ کر کے ملک توڑنے کی گھناونی کاوش میں مصروف عمل ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حالیہ عمل پر انھیں اب حکومت وقت کی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انکی لڑائی سیاسی ہوتی تو گلے لگا کر اختلافات دور کر دئیے جاتے لیکن یہ ذاتی مفاد کیلئے ملک توڑنے کی گھناونی سازشیں کررہے ہیں‘ کسی کو بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا ایک مخصوص سیاسی جماعت موجودہ صورتحال کا 1971ء سے موازنہ کر رہی ہے ۔ سیاسی ٹولہ ایک بار پھر نومئی کے سانحے کو دہرانے کیا کوشش کر رہا ہے ۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اس ٹولے کی ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘بانی پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے ملک توڑنے کی بات کر رہے ہیں ۔ ایکس پر بانی پی ٹی آئی نے حالیہ ٹویٹ کی اور اب لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ بتائیں کہ کون لوگ ہیں جو سوشل میڈیا پر آپ کے پروپیگنڈے کا حصہ بن رہے ہیں ۔ آپ آج حمودالرحمن کمیشن رپورٹ اور مجیب الرحمن کی باتیں کرتے ہیں ، گذشتہ تین سال میں آ پ کی حکومت تھی آپ ملک کو دولخت ہونے کے حقائق سب کے سامنے کیوں نہیں لے کر آئے ۔ آپ پاکستان تب ہو گا جب آپ ہوں گے نہیں تو سب ختم ۔ آپ اپنی کارکردگی کی بات کریں ۔ آپ نان ایشو کو ایشو بنا کر عوام کے کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ کا منفی پرو پیگنڈہ اب نہیں چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو حالیہ کام کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اب قا نون حرکت میں آئے گا اور حکومت وقت اب آپ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی ۔ آپ کو شرم آنی چاہیے کہ سوشل میڈیا کے تھرو آپ ملک توڑنے کی مہم شروع کر چکے ۔ فوج اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈ ہ کیا جا رہا ہے ۔ افواج پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کی ضامن ہیں ۔ آج جو ہو رہا ہے یہ ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ۔ کسی سیاسی جماعت نے ایسا کچھ نہیں کیا جو آپ کر رہے ہیں۔
