لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ بابر ارعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی اور رول ماڈل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نےلندن میں عشائیہ دیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، لندن میئر صادق خان اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی نے شرکت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صادق خان نے کہا ہے کہ اوول میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا، آج کا میچ پاکستانی ٹیم جیتے یا انگلینڈ، دونوں صورتوں میں یہ میری فتح ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی اور رول ماڈل ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی باؤلنگ دیکھ کر مجھے وقار یونس اور وسیم اکرم کی یاد آتی ہے۔
