اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان تاریخ کے سب سے پرتعیش قیدی ہیں، بانی پی ٹی آئی ایسے جیل کاٹ رہے ہیں جیسے ہوٹل بک کرایا ہو، اس کے باوجود سہولیات نہ ملنے کے حوالے سے جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹا بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں، جھوٹا بیانیہ بنا کر 190 ملین پانڈ کیس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، بین الاقوامی جریدے میں آرٹیکل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، غیرتصدیق شدہ آرٹیکل چھپوانا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں رکھا جبکہ ان کے پاس جیل میں 7 کمرے ہیں، 24 گھنٹے ملازمین کی سہولت ہے، آج کل عدلیہ پر ریلیف لینے کے لیے پریشر بڑھا رہے ہیں۔
