پشاور:خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں بارشوں میں کمی اور آبادی میں بے ہنگم اضافے کے باعث زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے گرنے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں زمین کی تہہ میں پانی کی سطح میں کمی کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق کے مطابق پانی کی زیرزمین سطح میں سالانہ 0.5 ملی میٹر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جہاں یہ سطح 61.50 فٹ گری ہے اسی طرح مہمند میں 42۔57 فٹ باجوڑ میں 79۔32 اور کرم میں 75۔25 فٹ نیچے گری ہے، حکومت نے جلد اس جانب توجہ نہ دی تو آئندہ چند سال میں خشک سالی پیدا ہوسکتی ہے۔
