ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا  محمود خان کے منظور کردہ منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

   پشاور: تحریک انصاف( پی ٹی آئی)  حکومت  نے اپنے ہی سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے منظور کردہ منصوبوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سابق وزیراعلی محمود خان کے سوات میں جاری 15 سے زائد منصوبے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوات میں جاری 18 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبوں پر کام روک دیا گیا، ان منصوبوں میں سیاحت کے 2 ارب روپے اور سیف سٹی سوات پراجیکٹ کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے ان منصوبوں کو منظور کروایا تھا اور ان پر کام بھی شروع کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں