ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

والی بال سیریز:پاکستان کے ہاتھوں  آسٹریلیا کو شکست

اسلام آباد:پاک آسٹریلیا والی بال سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کو 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گئے والی بال سیریز کے دوسرے میچ میں کینگروز کے خلاف پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ 24کے مقابلے میں 26 پوائنٹس کے ساتھ جیتا۔

بعد ازاں دوسرے سیٹ میں پاکستان نے 19-25 جب کہ تیسرا سیٹ 23کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے فتح اپنے نام کی۔ پاکستان نے سیریز میں مسلسل دوسری جیت کے ساتھ 3 میچوں کی سیریز بھی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاک آسٹریلیا میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعدادنے شرکت کی جب کہ شاندار جیت پر لیاقت جمنازیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ 3میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا ملکی تاریخ میں پہلی بار سیریز کھیلنے پاکستان آیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں