اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی نگرانی میں بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی جلد رہا ہوتے نظر نہیں آرہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب جارحانہ بیٹنگ کر رہے ہیں، ایسے کھلاڑی جلد آؤٹ ہو جاتے ہیں ہے، سب کی اپنی اپنی فائلیں ہیں، سب اپنی چیزوں کو چھپا رہے ہیں،سب کی وکٹیں گرنے والی ہیں،ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو پاکستان کیلئے لڑ رہا ہو۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی پر پابندی بھی لگ سکتی ہے ، ملک کی جو صورتحال ہےایسے میں سابق چیئرمین تحریک انصاف اور میاں نواز شریف مل جائیں تب بھی ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، پی ٹی آئی کے جو لوگ ہیں وہ اپنے لیڈر کیلئے مزید قبر کھود رہے ہیں سیاسی طور پر چاہتے ہیں کہ وہ بند رہیں تاکہ یہ اس کے فائدے اٹھاتے رہیں۔
