ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: جمشید کوارٹر میں کار پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

 کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی جمشید کوارٹر علینہ راجپر کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے گرو مندر چوک کے قریب سیاہ رنگ کی کار کو نشانہ بنایا، ملزمان نے دو طرف سے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو بھائی واجد اورنگزیب اور شان اورنگزیب شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے تک دونوں بھائی جانبر نہ ہوسکے۔

علینہ راجپر نے بتایا کہ کار میں 5 بھائی سوار تھے جن میں سے 2 بھائی شدید زخمی ہوئے اور ایک بال بال بچ گیا، واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم پستول کے 18 خول ملے ہیں جب کہ کار پر بھی لگ بھگ اتنی ہی گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق مقتولین لسبیلہ چوک کے قریب کے رہائشی تھے جو پیشی کے لیے سٹی کورٹ جارہے تھے، مقتولین کی ایک دوسرے فریق سے قتل کی واردات کے بعد سے دشمنی چلی آرہی تھی، مقتولین کا بھائی مبینہ طور پر دوسرے فریق کے قتل میں ملوث ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں