ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے کا بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے متنازعہ ویڈیو اپ لوڈنگ پر انکوائری کا فیصلہ

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف (  پی ٹی آئی ) عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے آفیشل ٹوئٹر ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمن کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ نے انکوائری کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ان کی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر بند کرنے کے لئے تحریری ایپلیکیشن دینی پڑے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ایکس سے شیخ مجیب الرحمن کے نام پر ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی، اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ٹوئٹ کس نے ؟ کب؟ اور کہاں سے ٹوئٹ کی ہے؟

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہاکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ ان کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پروپیگنڈا کرنے کیلیے استعمال کیا جارہاہے،جس کے ذریعے ویڈیو اپ لوڈ  کی گئی ہے۔

انہوں  نے کہاکہ  اس وڈیو کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارٹی کے چار لوگوں سے تفتیش کی جائے گی ، جس میں عمران خان،  بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن شامل ہیں، ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو ٹویٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کی یا ان کی اجازت سے ویڈیو ٹویٹ کی گئی۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا ک اس پورے معاملے کی مکمل تحقیقات ہونے کے بعد ملزموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں