ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اور کیسز تیار کیے جارہے ہیں: علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اور کیسز تیار کیے جارہے ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ حکومت کو ہم حکومت نہیں مانتے، ہمارے وکلاء پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے متنازع بیان پر آج پارٹی کااجلاس بلایا ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کل سپریم کورٹ میں اپنا مؤقف پیش کیا، بانی پی ٹی آئی نے وکلاء کے ساتھ مشاورت کی اجازت مانگی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں